اشتہار

تیرتے ہوئے پُل نے سب کو خوفزدہ کردیا، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کھلے سمندر میں کشتی پر سوار لوگ ہی اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ منظر کتنا خوفناک ہوتا ہے جب بڑی لہر کے آنے سے کشتی ہچکولے کھانے لگتی ہے۔

ایسے وقت میں کشتی میں سوار زیادہ تر لوگوں کو اپنی موت کا خوف حواس باختہ کردیتا ہے اور وہ آئندہ کشتی میں بیٹھنے سے ہی توبہ کرلیتے ہیں۔

ایڈونچر کرنے کی خواہش میں کوئی شخص بلند و بالا پہاڑوں سے پانی میں چھلانگ لگاتا نظر آتا ہے تو کوئی بجلی کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر لوگوں کے ہوش اڑا دیتا ہے۔ دوسری جانب کچھ لوگ ایسے کارنامے بھی کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی دانت پیسنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس عمل کو مہم جوئی کے طور پر لیتے ہیں اور خوب لطف اندوز بھی ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ اسی طرح کی ویڈیو لوگوں کے ہوش اڑا رہی ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کچھ لوگ سمندر کی سطح پر پڑے ہوئے پل کے اوپر کھڑے ہیں، سمندر کی خطرناک لہروں کے ساتھ ہچکولے کھارہے ہیں لیکن انہوں نے ایک سہارے کے ذریعے خود پر قابو بھی پایا ہوا ہے اور جس سے لوگ لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

یہ حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے بہت زیادہ دیکھا اور شیئر کیا جا رہا ہے، شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک پونے3 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ اس ویڈیو کو 4 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں