تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو روک لیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے عمر کوٹ کے دورے کے موقع پر امداد سے محروم ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین نے انہیں روک لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عمر کوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کے ریلیف کیمپ اور ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا جہاں امداد سے محروم مشتعل ڈنڈا بردار سیلاب متاثرین اور خواتین نے وزیراعلیٰ کو روک لیا اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ ہم بھوکے بیٹھے ہیں کھانے کو کچھ نہیں ملا جب کہ ہم سے یہاں کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ مراد علی شاہ آئیں تو بولنا کہ ہمیں سب مل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کھانے کے لیے بول دیا ہے آپ کو جلد ملے گا۔

بعد ازاں مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ہے ان لوگوں کوبہت تکلیف ہے، چھوٹے کاشتکاروں کی 8 ماہ کی کمائی سیلاب کی نظر ہو گئی، انہیں گندم کی کاشت میں سپورٹ کرینگے، ہماری کوشش ہے کہ 75 فیصد پانی اکتوبر سے قبل ختم کردیا جائے اور متاثرین کوجلد از جلد ان کے گھروں پر واپس بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں سیلاب سے متعلق اجلاس کے موقع پر ریونیو ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں احتجاج کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کاروں پر حملے کیے گئے، ماریں کھانے اور ٹرانسفر کیلئے کیا صرف ریونیو والے ہی رہ گئے ہیں، آخر وزیراعلیٰ سندھ، وزرا اور اراکین اسمبلی سیلاب متاثرین کی داد رسی کے لیے وہاں کیوں نہیں جاتے۔

Comments

- Advertisement -