اشتہار

بڑھتی مہنگائی میں کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کمشنر کراچی سہیل راجپوت اور فلور ملز مالکان کے درمیان آٹے کی قیمتیں طے پا گئیں، آٹے کی قیمت میں بڑی کمی سےعوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اور فلور ملز مالکان کے درمیان آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ کمشنر کراچی سے مزاکرات کامیاب رہے۔آٹے کی قیمتیں طے پا گئی ہیں۔

ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 120روپے اور ریٹیل 127 فی کلو کر دی گئی جبکہ فائن آٹا اورمیدہ کی ہول سیل قیمت 130روپے اور ریٹیل 134روپے فی کلو کر دی ہے۔

- Advertisement -

محمود مولوی رہنما فلار ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن سرکاری مقررہ کردہ نرخ پرآٹا فراہم کرنے پر رضا مند ہوگئی، کراچی میں آٹے کی ریٹیل قیمت 175 سے 128 روپے فی کلو اور آٹے کی ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں بڑی کمی سےعوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی، نگران حکومت اور کمشنر کراچی کی انتھک محنت کے بعد آٹے کی قیمت کم ہوگئی، بہت جلد بیکری مصنوعات اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی، عوام کے حقوق کیلئے نگران حکومت اور کمشنر کراچی سےملکر کام کررہے ہیں۔

ہول سیل ،ریٹیل اورمارکیٹوں اورملوں سے آٹا عوام کو سرکاری نرخ پر ملے گا، جس کے تحت ڈھائی نمبر آٹے میں 8روپے کمی کے بعد 120روپے فی کلو ، فائن آٹا 11روپے کمی کے بعد130 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

رواں ہفتے گندم 5روپے فی کلو کمی کے بعد 105 روپے فی کلو اور امپورٹڈ گندم 3روپے فی کلو کمی کے 97روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

رہنما فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہفتے کے دن تندور اور بیکری مالکان سے بھی اجلاس بلایا گیا ہے ، گندم اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی ،ڈبل روٹی اور بیکری کی مصنوعات کے نرخ بھی کم کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں