کراچی: پاکستان کی سستی ترین ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی سے پروازوں کا آغاز کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے فلائی جناح کی پروازوں کا آغاز ہوگیا، ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ نے مسافروں کو رخصت کیا۔
سی ای او فلائی جناح ارمان یحییٰ کا کہنا ہے کہ ’لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ کے تعاون سے فلائی جناح مسافروں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔
دوران پرواز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی ایئرلائن سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور مسافروں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔
گزشتہ دنوں ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد کا کم از کم کرایہ 14000 متعارف کرایا گیا ہے۔
ہم اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، کیا آ پ بھی تیار ہیں ؟
یکم نومبر سے، پاکستان میں پانچ مقامات کے لیے پرواز کریں
اور مزید آ رام دہ سفر سے لطف اندوز ہوںابھی https://t.co/5MHVRHQPF8
پر بک کریں۔ pic.twitter.com/lOi6RAojNd— flyjinnah (@flyjinnah) October 21, 2022
یاد رہے کہ باقی تمام ائیرلائنز کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ کم از کم 19000 لے رہی ہیں۔