تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سےملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے افغان صدراشرف غنی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا افغان نتیجہ خیز مذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور وزیر اعظم اورپاکستانی عوام کی طرف سے اشرف غنی کو خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کےامور اور معیشت، مواصلات، عوامی سطح پر روابط بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت ،سرمایہ کاری کےفروغ سے متعلق گفتگو ہوئی۔

افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا دونوں ممالک میں دیرینہ جغرافیائی اور تاریخی تعلقات ہیں، دہائیوں پرمحیط عدم استحکام کےباعث افغان عوام نےمشکلات کا سامنا کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان میں پائیدارامن اور خوشحالی پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان امن عمل کے لئےنیک نیتی سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں : افغان صدراشرف غنی پاکستان پہنچ گئے

انھوں نے مزید کہا پاکستان افغان نتیجہ خیزمذاکرات کی ضرورت پر ہمیشہ زوردیتا چلا آ رہا ہے، افغان نتیجہ خیزمذاکرات ہی پائیدارامن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔

خیال رہے افغان صدر اشرف غنی آج صبح 2 دوزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر افغان سفیرعاطف مشال اوردفتر خارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے

اعلیٰ سطح وفد، سینئر حکام اور کاروباری افراد بھی افغان صدر کے ہمراہ ہیں۔

افغان صدر وفد کے ہمراہ صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جس میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سیکیورٹی، امن عمل پربات چیت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -