29 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، پوری قوم تیار رہے: وزیرِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت امریکا میں مذاکرات کے لیے تیار ہونے کے بعد بھاگ جاتا ہے، بھارت دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، پوری قوم تیار رہے، آج کی رات بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود نے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ نہیں چاہتے، یہ خود کشی ہوگی، لیکن بھارت نے حملہ کیا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت نے ہماری سرحد پار کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

[bs-quote quote=”ہمیں ردِ عمل کا خدشہ ہے، بھارت کسی اور انداز سے جارحیت کر سکتا ہے، بھارت فضائی اور زمینی حملہ بھی کر سکتا ہے، پاک بھارت کشیدگی میں چند دن بہت اہم ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود”][/bs-quote]

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نے یہ سارا ناٹک سیاست اور الیکشن کی جیت کے لیے رچایا، خدا کرے بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنی حد میں رہے، عالمی لیڈرز کہہ رہے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں، ہماری ترجیح امن ہے، جس راستے پر ہم نہیں چلنا چاہتے بھارت ہمیں اس کے لیے مجبور نہ کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے اے آر وائی پروگرام کے حوالے سے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے عالمی برادری کو دعوت دیتا ہوں، امن کی بات کرنے والے ممالک خطے میں آ کر دونوں ممالک کا مؤقف سنیں، اور اپنا کردار ادا کریں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری پومپیو نے کہا سشما سوراج سے بات کی ہے، پومپیو چاہتے ہیں دونوں طرف سے کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا جائے، ہمیں امریکا کی مجبوریوں کا احساس ہے، پومپیو سے کہا خطے کے امن کے لیے اقدامات بھی امریکا کے مفاد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میونخ کانفرنس میں بھی کہا تھا افغان امن عمل میں بھارت رخنہ ڈالے گا: وزیرِ خارجہ

انھوں نے جنگ کے حوالے سے کہا کہ وہ کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کر سکتے، ہم امن چاہتے ہیں، چین ہمیں مایوس نہیں کرے گا، سعودی عرب بھی کردار ادا کرے گا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں ردِ عمل کا خدشہ ہے، بھارت کسی اور انداز سے جارحیت کر سکتا ہے، بھارت فضائی اور زمینی حملہ بھی کر سکتا ہے، پاک بھارت کشیدگی میں چند دن بہت اہم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں