جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، امید ہے کرتارپور راہداری منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے تقریب سے خطاب میں کہا ہمارا خطہ تاریخی، ثقافتی ورثہ کا گڑھ ہے، پاکستان میں یونیک ثقافتی تنوع ہے، خطے کی ثقافت کی ترویج بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے اہم مقامات ہیں، عالمی ثقافتی ورثہ میں پاکستان کے6تاریخی مقامات شامل ہیں، وزارت خارجہ میں گندھارافورم منعقد کروایاگیاتاکہ ثقافت کو ترویج کی جائے۔

ملک میں سیاحت خاص طور پر مذہبی سیاحت کےفروغ پر توجہ دی جارہی ہے

- Advertisement -

ترجمان نے کہا ملک میں سیاحت خاص طور پر مذہبی سیاحت کےفروغ پر توجہ دی جارہی ہے، کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ امید ہے کرتارپور راہداری منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا، اس کامقصد سکھ کمیونٹی کو اپنےتاریخی مذہبی مقام تک رسائی دیناہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان اور بھارت کا کرتارپورراہداری پر دونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق

خیال رہے کرتارپور رہداری پر آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کرتارپورراہداری پردونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ مذاکرات کااگلا دور2 اپریل کوواہگہ میں ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا تھا، جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کئے گئے تھے۔

وطن واپسی پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاک بھارت وفود میں دوسری ملاقات 2 اپریل کو پاکستان میں ہوگی، بہت اچھی میٹنگ ہوئی، ہم آگے بڑھ چکے ہیں، 19 مارچ کو کرتارپور راہداری پر زیرو پوائنٹ پر ایک اور اجلاس ہوگا، 2 اپریل کو اجلاس پاکستان میں ہوگا، جس میں میڈیا کو مدعو کریں گے۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ کوئی ویزہ شرائط نہیں، کرتاپورراہداری ویزافری ہے ، کچھ تفصیلات سےابھی آگاہ نہیں کرسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں