اشتہار

دھند کی صورتحال، مسافروں کی سہولت کیلیے سی اے اے کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں دھند کی صورت حال پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑے ایئرپورٹس پر متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا بتانا ہے کہ ایئرپورٹ منیجر ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے اور ٹاسک فورس ایئرپورٹس پر متاثرہ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی۔

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں ایئرلائنز، اے ایس ایف، ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کو جلد نمٹانا شامل ہے، ٹریفک پولیس سے رابطہ کارپارک اور لین ٹو میں رش نہ بڑھانا بھی ان کی ذمہ داری ہوگی۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، غیر ملکی پروازوں کا شیڈول تبدیل

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق میڈیا نمائندوں کو بھی باخبر رکھنا بھی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں ٹاسک فورس کا کام ایئرلائنز کے ذریعے مسافروں کے قیام، ٹرانسپورٹ سہولت کا بندوبست کرنا شامل ہے جبکہ مسافروں اور ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کو موسم سے متعلق معلومات بھی دی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ منیجر مسافروں کو ڈیپارچر ٹائم سے متعلق بھی باخبر رکھیں گے جبکہ فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پر تازہ ترین معلومات بھی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں