اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، غیر ملکی پروازوں کا شیڈول تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی متاثر ہیں اور شدید دھند کے باعث پروازیں مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ صورتحال کے باعث بیرون ملک سے لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے کی رات 10 سے صبح 11 بجے تک کی تمام پروازیں دھند کی مستقل صورتحال کے باعث اب اسلام آباد منتقل کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ غیر ملکی پروازوں کے شیڈول میں رد وبدل کرتے ہوئے بیرون ملک سے لاہور آنے اور جانے والی پروازوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔

نئے شیڈول کے مطابق دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 620 13 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچے گی جب کہ ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241 نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ایئرپورٹ حکام کی جانب سے دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 628 کو بھی 3 گھنٹے تاخیر سے لاہور آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج برقرار، متعدد روڈ حادثات

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں