تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فٹبالر کی آواز سے لڑکی کو نئی زندگی مل گئی

روم: اٹلی کے 43 سالہ فٹبالر فرانسسکو ٹوٹی کی آواز سن کر 9 ماہ تک کوما میں رہنے والی لڑکی معجزانہ طور پر جاگ اٹھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی 19 سالہ لڑکی الینا متیلی گزشتہ سال دسمبر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلی گئی تھیں، 9 ماہ سے کوما میں موجود الینا کو اس وقت نئی زندگی مل گئی جب انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹبالر فرانسسکو ٹوٹی کی آواز سنی۔

حادثے کے بعد الینا کو ایئرایمبولنس کے ذریعے روم کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں  وہ سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے کوما میں چلی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق الینا خود بھی فٹبالر رہی ہیں اور اٹلی کے کلب اے ایس روما کی مداح بھی تھیں، ان کے والدین 9 ماہ تک روزانہ باقاعدگی سے کلب کا آفیشل نغمہ انہیں سناتے رہتے تھے لیکن اس سے ان کی حالت میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

Totti visits girl awakened from coma by his voice | Dhaka Tribune

کوما کی حالت میں جب الینا کو کلب کے اسٹار کھلاڑی فرانسسکو ٹوٹی کا ویڈیو پیغام سنایا گیا تو وہ معجزانہ طور پر کوما سے باہر آگئیں۔

ویڈیو پیغام میں فٹبالر کا کہنا تھا کہ ’الینا تم ہمت مت ہارنا، تم یہ سب کرسکتی ہو اور ہم سب تمہارے ساتھ ہیں۔‘

الینا کے کوما سے باہر آنے کے بعد فٹبالر فرانسسکو ٹوٹی اس سے ملنے روم کے اسپتال پہنچے جہاں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

Watch: Roma legend Totti visits girl awakened from coma by his voice -  SportsDesk

فٹبالر کا کہنا تھا کہ ’میں ملاقات کے لیے پرجوش تھا، وہ مجھے دیکھ کر مسکرائی اور مجھ سے روتے ہوئے گلے گلی، الینا کے ڈسچارج ہونے کے بعد بھی ملاقات کروں گا۔‘

خیال رہے کہ فرانسسکو ٹوٹی کا شمار اٹلی کے کامیاب فٹبالر میں ہوتا ہے اور وہ 2006 میں قومی ٹیم سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم مقامی لیگز میں کھیلتے رہے اور 2017 میں باقاعدہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ لی۔

Comments

- Advertisement -