تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 11 اور 12 اگست کی رات فوجی چوکی کے قریب غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے بعد کی گئی۔

غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورسز کو دہشت گردوں سے نمٹنے کےلیے بھیجا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں کو دیکھ کر دہشت گرودں نے فائرنگ شروع کردی، جوانوں کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک ضیا الدین شہید ہوگئے، جن کا تعلق مردان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرلیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -