بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کوروناکے منفی اثرات کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی اور بربادی مچارکھی ہے تاہم ملک میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے منفی اثرات کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں یہ حجم 90 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ مارچ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہا، سب سےزیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، چین نے ستاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرےنمبرپرسرمایہ کاری ناروے سےآئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زیرغورعرصےمیں سب سےزیادہ سرمایہ کاری پاورسیکٹر، دوسرےنمبرپرکمیونیکیشن سیکٹرجبکہ تیسرے نمبر پر آئل اینڈ گیس سیکٹر ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ مرکزی بینک کا کہنا تھا سرمایہ کاروں نے 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کر دیے ہیں اور یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں جس کے بعد حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں ممالک کی معیشت پر بھی بری طرح اثر انداز ہورہا ہے، دنیامیں کوروناوائرس سے ایک لاکھ70ہزار477اموات ہوچکی ہے جبکہ 24لاکھ82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور کورونا وائرس کے 6لاکھ52ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں