پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

زرِمبادلہ کے ذخائرمیں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر13ارب83کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 15نومبر کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی آئی ہے۔

بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مجموعی ذخائرگھٹ کر13ارب83کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے۔

مرکزی بینک کےذخائر میں19کروڑ60 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر7ارب 48کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس6ارب34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی بیرونی سرمایہ کاری 46 فیصد کمی کے بعد 60 کروڑ ڈالر رہی۔
سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے آئی تاہم اس کا حجم بھی گزشتہ سال سے کم تھا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور جنوبی کوریا سے بھی نمایاں سرمایہ کاری آئی۔

مزید پڑھیں: اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 16 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں