ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید ایک ارب 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب34 کروڑ32 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے ہیں۔

حکام کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں ایک ارب30کروڑڈالرکی ادائیگی کی گئی،بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 4ارب 34کروڑ ڈالررہ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر20لاکھ ڈالرکم ہوکر5.84ارب ڈالررہ گئے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 1ارب 23کروڑ50 لاکھ ڈالرکمی سے10.18ارب ڈالررہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان کو 1 بلین ڈالر کی مالی اعانت

واضح رہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشکل معاشی حالات اور بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 14 فیصد گر چکی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرااسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں