اشتہار

چینی سرمایہ کاری، 4 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 74 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں چوہتر فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران چورانوے کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

صرف اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم اٹھائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر رہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ڈیڑھ سو فیصد زائد ہے۔

- Advertisement -

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جا نب سے کی گئی، رواں مالی سال میں چینی سر مایہ کاری کا حجم تریسٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالر رہا۔


مزید پڑھیں : چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ


ملائیشیا، نیدرلینڈ، فرانس اور سنگاپور کی جانب سے بھی قابل ذکر سرمایہ کاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق توانائی سیکٹر میں پندرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، تعمیرات میں پانچ کروڑ تیس لاکھ جبکہ ٹریڈ سیکٹرمیں چارکروڑ تیس لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔


مزید پڑھیں : سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے حجم میں مزید 7ارب ڈالر کا اضافہ


ہر ین کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا، جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔


 اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں