ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بیان پر قائم ہوں، ہمارا ہاؤس ان آرڈر نہیں تھا، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوسکا اس لیے ہمارا ہاؤس ان آرڈر نہیں تھا اور میں اس بیان پر اب بھی سو فیصد قائم ہوں.

ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی خواجہ آصف نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد ہوا ہوتا تو حالات یکسر مختلف ہوتے اس لیے کہا کہ پہلی اپنا گھر دست کرنے کی ضرورت ہے.

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ البتہ میں نے اصغرخان کیس میں اوقات سے بڑی بات کردی اور یہی بات میرے اور سابقہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان دوری کا سبب بھی بنا.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نوازشریف میرے قائد ہیں اور انہوں نے میرے بیان کی توثیق کر کے میری اوقات کو بڑھا دیا اور مجھے اس سے حوصلہ ملا جس پر مجھے فخر ہے.

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنا کا مطلب عدلیہ کے احترام مین کمی کرنا نہیں ہے ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد بھی ہے اور ہم ان کے فیصلوں کو تسلیم بھی کرتے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں