تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید، دفتر خارجہ کی مذمت

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری شہید کر دیے، دفتر خارجہ نے کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت حریت رہنماؤں کو فی الفور رہا کرے۔ کشمیری اپنی آزادی کی داستان خون سے لکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہا ہے، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم رہا کر دیا گیا، پاکستان بھارت کے ساتھ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے تاہم پاکستان اپنی حفاظت کے لیے تیار اور بھرپور جواب کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے، ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم فورم ہے، وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں 13،14 جون کو متوقع شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کا مؤقف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -