تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، ڈومورکاکہیں ذکرنہیں ہوا، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے ہیں، امریکاکی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، اسامہ سےمتعلق ابتدائی معلومات پاکستان نےامریکاکودی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کرتارپور راہداری سےمتعلق پاکستان اگلی میٹنگ کیلئےتیار ہے، پاکستان کو بھارت کے جواب کا انتظار‌ ہے۔

کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستان اگلی میٹنگ کیلئے تیار ہے

ترجمان دفترخارجہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے، امریکا کی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، پاک امریکا تعلقات باہمی مفادات کے اصول پر آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام بند کرے

ڈاکٹر فیصل نے مطالبہ کیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام بند کرے، بھارتی فوج کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کررہی ہے، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

امریکی صدرنے کشمیرکامسئلہ حل کرانےمیں ثالثی کی پیشکش کی

عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے ترجمان نے کہا وزیراعظم عمران خان نےامریکاکاکامیاب دورہ مکمل کیا، پاکستان اورامریکا نےامن واستحکام کیلئےملکر کام کرنے پراتفاق کیا، خطےمیں قیام امن پرمشترکہ کوششوں پراتفاق کیاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا امریکی صدرنے کشمیرکامسئلہ حل کرانےمیں ثالثی کی پیشکش کی، وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت امریکی صدرنےقبول کی۔

قونصلررسائی دینےکےلئےکلبھوشن یادیواوربھارتی حکومت کوآگاہ کردیاگیا

عالمی عدالت کے فیصلے پر ڈاکٹر فیصل نے کہا قونصلررسائی دینےکےلئےکلبھوشن یادیوکوآگاہ کردیاگیا، بھارتی حکومت کو بھی قونصلر رسائی دینے کیلئے بتا دیاگیا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات نئے سرے سے استوارہوچکےہیں، اسامہ سے متعلق ابتدائی معلومات پاکستان نے امریکا کو دی تھیں، ڈومور کا نہ ہم نے کہا نہ امریکا نے ایسی کوئی بات کی، ہم باہمی دلچسپی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، خواہش ہے لائن آف کنٹرول پرامن ہو۔

Comments

- Advertisement -