تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

فیٹف اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کیلئے متعلقہ امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے بعد وزارت خارجہ نے اس حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کا 4 روزہ اجلاس 13 سے 17 جون تک برلن میں ہوگا، جس میں پاکستان سے متعلقہ امور 15 اور 16 جون کو پلینری سیشن میں زیر غور آئینگے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر وفد کے ہمراہ برلن جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آنے کا امکان ہے، پاکستان نے گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں واپسی کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘فیٹف کی 28 میں سے 27 شرائط پر عملدرآمد کرلیا، اب بھی گرے لسٹ میں رکھنا زیادتی ہے’

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اجلاس میں پاکستان کو جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا گیا تھا، ایف اے ٹی ایف کے مطابق 27 میں سے 26 نکات پر پاکستان نے کام کر لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -