The news is by your side.

زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مزید کمی ہوگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 20 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 13.52 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.89 ارب ڈالر سے کم ہو کر 7.80 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 50 لاکھ ڈالر کمی سے 5.71 ارب ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا تھا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں