تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ رواں ہفتہ بھی جاری رہا اور ذخائر مزید کم ہو کر 15 ارب 17 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 جون 22 تک 9.82 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.95 ارب ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49.67 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9.22  ارب ڈالر رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر رواں ماہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو نو سو ملین ڈالر نہ ملے تو ذخائر میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے باعث ملک مزید معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خطرے کی گھنٹی ، زرمبادلہ کے ذخائر پہلی بار سنگل ڈیجٹ پر آگئے

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 9 ارب 72 کروڑ انتیس لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر پر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ذخائر میں 366 ملین ڈالر کی کمی بیرونی ادائیگیوں کے باعث ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -