تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 5 سو بار "سوری” لکھنے کی سزا

نئی دہلی: بھارت میں غیرملکی سیاحوں کے ایک گروہ کو لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی پر 5 سو بار "سوری” تحریر کرنے کی سزا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی ریاست اتراکھنڈ میں سیر و تفریح کرنے والے غیر ملکی افراد کو مقامی پولیس نے بطور سزا 5 سو بار "سوری” لکھوایا۔

لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیرملکی افراد نے 5 سو بار لکھا کہ ” میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر معافی مانگتا ہوں”۔

Flipboard: Foreigners Who Violated Lockdown In Rishikesh Made To ...

سب انسپکٹر ونود کمار شرما نے بتایا کہ 500 غیر ملکی سیاح ریاست میں موجود ہیں جو اکثر لاک ڈاؤن کے اعلان کردہ اصولوں کے بر خلاف سرگرم رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سیاحوں نے متعدد بار لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کی اور سماجی فاصلوں کی پابندی کا بھی خیال نہیں کیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ غیرملکی افراد کو سزا دینے کا مقصد دیگر سیاحوں کو متنبہ کرنا تھا کہ وہ بھی لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر کار بند رہیں اور قسم کی خلاف ورزی نہ کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر بندشوں میں توسیع کی جارہی ہے۔

Comments