اشتہار

پاکستان میں 2 نئی سیاسی جماعتوں کا قیام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ہلچل مچاتی سیاست میں سیاسی افق پر مزید دو نئی جماعتوں کا اضافہ ہوا ہے اور الیکشن کمیشن نے انہیں رجسٹرڈ بھی کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ جو جماعتیں رجسٹرڈ کی گئی ہیں ان میں ایک ’موو آن پاکستان‘ اور دوسری کا نام ’تحریک لبیک اسلام‘ ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران ہیں جب کہ تحریک لبیک اسلام کے چیئرمین محمد اشرف ہے۔

- Advertisement -

تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ نئی جماعتوں کے سربراہان کا ملک کے سیاسی میدان کوئی نام، کام یا تجربہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’گرفتاریاں دیں اور جیل سے الیکشن لڑیں‘‘ جیل بھرو تحریک کیلیے اس آپشن پر بھی غور

واضح رہے کہ یہ ملک کی روایت رہی ہے کہ نئے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل الیکشن کمیشن میں اسی طرح کچھ نئے ناموں سے سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوتی ہیں جن کا سیاست میں کوئی کردار واضح نہیں ہوتا اور نہ ہی بعد میں ان کا کوئی ذکر سیاسی میدان میں ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں