تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بابر اعظم سے متعلق سابق آل راؤنڈر کی پیشگوئی

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر ٹام موڈی نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو آئندہ دہائی کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

پچ سائیڈایکسپرٹس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابراعظم خاص صلاحیت کے حامل ہیں جنہیں مکمل بیٹنگ کے بہاؤ میں دیکھتے ہوئے اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ویرات کوہلی کو بطور بیٹسمین کھیلتے ہوئے دیکھتیں ہیں تو کہتے ہیں بڑا زبردست بلے باز ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوہلی اتنے ہی اچھے ہیں تو زرا بابراعظم کے بلے پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔

سابق آل راؤنڈر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم واقعی اسپیشل ٹیلینٹ ہے، وہ بہت ہی خاص ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اگلے سالوں کے 5 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو جائے گا۔

گزشتہ دہائی کے بلے بازوں میں بابر اعظم کو شامل کرنے کے سوال پر ٹام موڈی نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ، کوہلی اور کین ولیم سن جیسے بلے بازوں میں نوجوان بیٹسمین کو شمار کرنا قبل از وقت ہے۔

Comments

- Advertisement -