تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بتا دیا تھا کہ شرائط کیساتھ کام نہیں کر سکتا، سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان

اسلام آباد : سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ جب کچھ غلط ہوتوتحفظات ہوتے ہیں، میں نے بتادیا تھا کہ شرائط کیساتھ کام نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے استعفے کے حوالے سے بتایا کہ 2روزقبل وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کیا،بطور چیئرمین نیب میرا استعفیٰ منظور ہوچکا ہے۔

آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی کیخلاف کیسز بناؤں یاختم کردوں، چاہتاہوں کوئی ایسا کام نہ ہو جس سےادارے پرسوال اٹھے۔

سابق چیئرمین نیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےاستعفیٰ واپس لینےکاکہاتھا لیکن بطور چیئرمین نیب مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کچھ غلط ہو تو تحفظات ہوتے ہیں، میں نے بتا دیا تھا شرائط کیساتھ کام نہیں کر سکتا۔

آفتاب سلطان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -