22.6 C
Dublin
پیر, جون 3, 2024
اشتہار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان اور قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں کا احوال بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقاتوں کا احوال بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا موجودہ ججزسے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، میں نے تو اپنے داماد کو سفارش کرنے پر عدالت میں طلب کرلیاتھا، اپنے داماد سے سب کےسامنے معافی منگوائی تھی۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے بینچ نے مجھے بتایا نواز شریف کے وکیل نے بہت کچھ مان لیا تھا، نواز شریف کے وکیل نے بینچ کے سامنے اپنے موکل کی کئی غلط کاریوں کو تسلیم کیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سےسابق چیف جسٹس نے بتایا کہ عمران خان سے2ملاقاتیں ہوئیں،پہلی وزارت عظمیٰ کے دور میں اوردوسری بعدمیں، پہلی ملاقات میں عمران خان نے کہا نیب کیسز خراب ہو رہے ہیں آپ گائیڈکریں، شہزاد اکبر کی جگہ کوئی اور بندہ بتائیں جو کیسز کو انجام تک لےجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نےعمران خان کو انکار کردیا اور کہا خود فیصلہ کریں، دوسری ملاقات میں عمران خان کو کہا عدلیہ سے متعلق رات 12 بجے والی بات نہ کریں اور عدلیہ پر بلاوجہ تنقید کرکے ادارے کوخراب نہ کریں۔

جسٹس ثاقب نثار نے سابق آرمی چیف سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ قمرجاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ملاقات میں وہ چندہ دینے آئے تھے جبکہ دوسری ملاقات کچھ عرصہ پہلےلاہور میں ہوئی، باجوہ صاحب نےکہا میں لاہور آیا ہوں اوراپنے دوستوں سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے عمران خان سے قمرجاوید باجوہ سےمتعلق بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جب چیف جسٹس تھا تو لاپتہ افراد کیس پر فیض حمید سےملاقاتیں ہوئیں، بعد میں بھی فیض حمید سےملاقاتیں ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں