21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سابق کرکٹرز نے شاہین شاہ کی بولنگ کمزوریاں بتا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کمزوری کی نشاندی کر دی۔

پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ کی بولنگ کی رفتار کم اور ایکشن پر بات کی گئی جس میں سابق کپتانوں اور نامور ٹیسٹ کرکٹرز وسیم اکرم، مصباح الحق، محمد حفیظ نے شاہین شاہ کی بولنگ میں کمزوریوں کی نشاندہی کر دی۔

پروگرام کے میزبان فخر عالم نے کہا کہ سب ون ڈے ورلڈ کپ سے ہی شاہین شاہ کی بولنگ رفتار کم ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ شائقین اور انٹرنیشنل اسپورٹس صحافی بھی اس کی نشاندہی کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی مانے یہ نا مانے حقیقت یہی ہے کہ شاہین کی بولنگ رفتار کم ہوئی ہے۔ کسی پیسر کی 5 سے 7 کلومیٹر رفتار کم ہونا بہت بڑا فرق ہے۔ پہلے شاہین 145 کی رفتار سے گیند کراتا تھا اب اس کی اسپیڈ 138 تک رہ گئی ہے، وہ کوشش کر رہا ہے لیکن رفتار 135 سے 140 کے اندر ہی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ دبئی میں آئی ایل ٹی کے دوران ہم نے تین لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی تینکینک  کے کلپ دکھائے تھے جن میں محمد عامر، شاہین شاہ اور دنیا کا ٹاپ بولر ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔ ان تینوں کے بولنگ ایکشن کا موازنہ کیا تھا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ شاہین شاہ جب گیند پھینکتا ہے تو اس کا ہاتھ، سر اور دائیں پاؤں میں مطابقت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اس کی گیند اندر نہیں آتی اور وہ باہر پڑ کر باہر سے ہی نکل جاتی ہے۔

 

مصباح الحق نے کہا کہ شاہین شاہ کا بال پھینکتے وقت ایسا اینگل بنتا ہے جس سے لیفٹ ہینڈر کو تو قابو کیا جا سکتا ہے لیکن رائٹ ہینڈ بلے باز کو قابو کرنا مشکل ہے۔

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے عبداللہ شفیق کے لاہور قلندر میں بیٹنگ نمبر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق کو ٹاپ تھری میں کھلانا چاہیے۔ پہلی چوائس تو اوپن یا زیادہ سے زیادہ ون ڈاؤن کیونکہ ٹی ٹوئنٹی میں اوپنر کو بہت زیادہ نیچے نمبرز پر ٹی ٹوئٹنی میں لے کر جانا بہت مشکلات پیدا کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں