سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا بھی قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری کے گنُ گانے لگے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 182 رنز کے تعاقب میں معاذ صداقت کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا شاندار آغاز کیا، صداقت نے محتاط انداز میں کھیلا تو صاحبزادہ فرحان جارحانہ انداز میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے اور چوکے لگائے۔
تاہم فراحان کے تابڑ توڑ حملے کوئی نہیں روک سکا کیونکہ اس نے صرف 56 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر کے پشاور کو ایک کمانڈنگ پوزیشن میں ڈال دیا۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز 59 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے کیونکہ پشاور نے ہدف 18.4 اوورز میں ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
جارحانہ سنچری اسکور کر کے انہوں نے نہ صرف پاکستانی کرکٹرز بلکہ بھارتی کھلاڑیوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے جو اب ان کی ٹیم میں عدم شمولیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
آکاش چوپڑا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں صاحبزادہ فرحان کی اننگز کی کھُل کر تعریف کی اور مشکلات کی شکار پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی اسکیم بنانے پر سوال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیا زبردست بیٹنگ کی اور 114 رنز بنائے، کیا ایسے بلے باز کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہونے کی کوئی اسکیم نہیں ہے؟