تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عظیم بلے باز انتقال کرگئے، آئی سی سی کی تصدیق

آکلینڈ: نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کرکٹر 92 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری اور دنیائے کرکٹ کے سب سے پرانے کھلاڑی جان رچرڈ ریڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اُن کا انتقال آکلینڈ میں بدھ کے روز ہوا جس کی اہل خانہ نے بھی تصدیق کردی۔ جان آر ریڈ کی جدائی سےبالخصوص نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اور بالعموم دنیائے کرکٹ سے ایک عمدہ کھلاڑی کی اننگز کا اختتام ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ جان رچرڈ ریڈ نے دو دہائیوں تک ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیا، انہیں بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں انہیں خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

جان رچرڈ نے اُس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں امید جگائی جب نیوزی لینڈ بین الاقوامی سطح پر بہت پیچھے تھی۔

جان رچرڈ کرکٹ کے علاوہ رگبی کے بھی اچھے کھلاڑی تھے مگر گٹھیا کے بخار کے بعد انہوں نے صرف کرکٹ پر ہی توجہ مرکوز رکھی۔

رچرڈ نے 16 سالہ کریئر میں 58 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 22 نصف سنچریوں اور 6 سنچریوں کی مدد سے 3 ہزار 428 رنز  اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں 1954 کو کھیلے جانے والے میچ میں انہوں نے 135 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔

Comments

- Advertisement -