کراچی : پاکستان کو اولمپکس کے دوران ہاکی کا فاتح بنانے والے سابق ہاکی کپتان اسد ملک کو شیخوپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اسد ملک گزشتہ روز (پیر) کو لاہور المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، اسد ملک کی آخری رسومات کی ادائیگی کی بعد انہیں شیخوپورہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
وہ موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ کسی گاڑی نے ان کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں اسد ملک کی بیٹی بھی زخمی ہوئی ہیں۔انتقال کے وقت محمد اسد ملک کی عمر 78 سال تھی۔
سنہ 1968 میں پاکستان جب میکسیکو میں اولمپکس میں گولڈ میڈیل جیتا تو فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وننگ گول اسد ملک نے ہی مارا تھا۔
اسد ملک قومی ہاکی کے پہلے کھلاڑی تھے جن کی خدمات میں ڈاک ٹکٹ کا اجرا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ لیفٹ ان کی پوزیشن پر کھیلنے والے اسد ملک نے تین ایشین گیمز کھیلے جن میں پاکستان نے 1962 اور 1970 میں گولڈ میڈل جیتا۔