جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کرتے ہوئے سی این این پر نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے برطرفی پر سی این این کیخلاف دعویٰ دائر کردیا، صائمہ محسن نے ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں دائر مقدمے میں سی این این پر نسلی امتیاز برتنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

صائمہ محسن کا کہنا ہے کہ دوہزار چودہ میں اسرائیل میں رپورٹنگ کے دوران زخمی ہو کر معذور ہو گئی تھی، معذوری کے بعد سی این این سے بطور پریزنٹر کام مانگا تو انکار کر دیا گیا۔

- Advertisement -

صائمہ محسن نے کہا کہ ‘میں نے ایک بین الاقوامی صحافی بننے کے لیے سخت محنت کی اور اپنے کام سے محبت کرتی ہوں، سی این این میں نے کئی بار اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کیا، مجھے یقین تھا کہ وہ میرا ساتھ دیں گے لیکن انہوں نے نہیں کیا۔’

لندن کا ایمپلائمنٹ ٹریبونل صائمہ محسن کے دعوے کی سماعت آج کرے گا تاہم سی این این انتظامیہ نے صائمہ محسن کے الزامات پر تبصرے سے گریز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں