تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بلدیاتی نمائندوں کے فارورڈ بلاک کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی تردید کردی ان کا کہنا ہے کہ یوسی چیئرمینز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینز کی حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے کرنے کی خبر کی تردید کی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے قیادت سے مکمل رابطے میں ہیں اور تمام منتخب نمائندے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام بلدیاتی نمائندے پارٹی سے مخلص اور ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،ارکان کو روکا گیا تو واضح ہوجائے گا کہ پی پی دو نمبر طریقے سے اپنا میئر لانا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے مطابق پیپلزپارٹی کے پاس نمبر پورے نہیں سازش کرکے میئر لانا چاہتی ہے،
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایوان میں اکثریت رکھتی ہیں لہٰذا میئر بھی ہمارے اتحاد کا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینز نے حلف اٹھانے سے قبل پیپلزپارٹی سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے منتخب اراکین کل بروز پیر حلف اٹھائیں گے لیکن پی ٹی آئی کے منتخب 43 یوسی چیئرمینز میں سے بیشتر حلف نہیں اٹھائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ درجن سے زائد یوسی چیئرمینز پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں اور ملیر، جنوبی، غربی سے منتخب یوسی چیئرمینز نے پیپلزپارٹی سے رابطے کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -