تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون صحافی کی لاش گھر سے برآمد

قاہرہ: مصر کی نوجوان خاتون صحافی کی لاش اُن کے گھر سے برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق رحاب بدر نے خودکشی کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق رحاب بدر نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، اُن کی لاش جمعے کے روز گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق رحاب بدر کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ قاہرہ میں ہونے والے الاقصر فیسٹیول کی کوریج کر رہی تھیں، میں نے اپنے دفتر سے رحاب کو کئی بار ٹیلی فون کیا مگر اس نے فون ریسیو نہیں کیا اور ہمارا رابطہ نہ ہوسکا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ جب رحاب نے فون نہ اٹھایا تو میں نے والدہ کو فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا اور اُن سے کہا کہ وہ گھر پر جاکر رحاب کی خیریت کے بارے میں معلومات کریں۔

پولیس کے مطابق رحاب کی والدہ جب گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا، انہوں نے متعدد بار دستک دی مگر اندر سے کوئی جواب نہ ملا جس کے بعد انہوں نے ہمسائیوں کی مدد سے فلیٹ کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی۔

فائل فوٹو: رحاب بدر

والدہ کے مطابق ’جب میں اندر داخل ہوئی تو رحاب کے گلے میں پھندا تھا اور وہ لٹک رہی تھی‘۔ پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ فلیٹ کے تمام دروازے اور کھڑکیاں اندر سے ہی بند تھیں، تفتیشی ٹیم نے خاتون صحافی کا موبائل بھی چیک کیا البتہ اُس میں سے بھی کوئی شواہد نہ مل سکا۔

پولیس تاحال خودکشی کی وجہ تلاش نہ کرسکی البتہ واقعے سے متعلق تفتیش کے لیے خاتون صحافی کے تمام عزیز و اقارب کو اس پراسرار موت کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -