تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی

غزہ: فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صیہونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین نہتے فلسطینی نوجوان شہید ہوئے تھے جبکہ آج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرئیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

مظاہرے کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کی اور ان کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 316 شہری زخمی بھی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب عرب لیگ کی دو روز قبل ہونے والی سالانہ کانفرنس کے موقع پر عرب کانفرنس کے ترجمان محمود الخمیری نے اس عظم کا اظہار کیا تھا کہ عرب ممالک صیہونی ریاست کا انٹرنیشنل قانون کے ذریعے تعاقب کریں گے۔

عرب ممالک فلسطین میں دیرپا امن و استحکام کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، عرب کانفرنس

غاضب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -