تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

فٹبال میچ کے دوران فائرنگ، سابق میئر سمیت 4 ہلاک

میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران مسلح افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سابق میئر سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ میکسیکو کے وسطی صوبے موریلوس میں پیش آیا، جہاں فٹبال میچ کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سابق میئر سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی پراسیکیوٹر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح ملزمان کا ہدف یکاپسٹلا کے سابق میئر ریفیوگیو امارو لونا ہی تھے، فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرتے ہوئے طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افراد نے میکسیکو کو خون میں نہلا دیا، مقامی لوگ دہشت زدہ

واضح رہے کہ میکسیکو کے علاقے کیٹی پیک ہیرینیس میں گشت پر مامور پولیس قافلے پر اچانک مشتبہ گینگ ممبرز نے حملہ کر کے گولیاں برسا ئیں تھیں جس میں 13 پولیس اہل کار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ میکسیکو منظم جرائم اور منشیات کے کاروبار سے منسلک مسلح گروہوں کے حوالے سے مشہور ہے، دارالحکومت کے متعدد مقامات پر بھی جرائم پیشہ گروہوں کا قبضہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس صرف پولیس پر حملوں کے نتیجے میں 500 اہل کار ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -