23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم چیزیں

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹروں نے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم چیزیں بتادیں۔

کیلشیئم کی کمی دور کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ڈاکٹروں نے چار اہم چیزیں بتادیں، جن میں بادام ، انجیر ، کینو اور تل شامل ہیں۔

بادام

- Advertisement -

غذائیت سے بھرپور بادام جس میں موجود فاسفورس، فولاد اورمیگنیشیم سے انسانی جسم کو حاصل ہوتا ہے، کیلشیئم جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے۔

بادام میٹا بولک سفڈروم پر قابو پا کر موٹا پا کم کرتے ہیںاور بدن کو چست و توانا بناتے ہیں، بادام میں انٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے جلد تروتازہ رہتی ہے۔

انجیر

انجیر کا استعمال خاص طور سے سردیوں میں کیا جاتا ہے، اس میں شامل کیلشیم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے۔

انجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے، چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطا کرتا ہے، قدرت نے اس منفرد پھل میں حیاتین‘ فولاد‘ کیلشیم اورفاسفورس کا خزانہ بھردیا ہے اور یہ تمام ایسے اجزاء ہیں جوکہ صحت بخش ہونے کے ساتھ ہی طاقت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

کینو

کینو میں میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے اور کیلشیم حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے۔

کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر یہ روزانہ استعمال کئے جائیں تو آپ کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے ویسے اس کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے۔ کینو میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے۔

تل

تل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، تل ایسی غذا ہے جو گوشت جیسے خواص رکھتی ہے۔ درحقیقت تل طاقت حاصل کرنے اور عمر بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

تل میں کیلشیم سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور ایک فاسفورس آمیز چکنائی بھی پائی جاتی ہے، جو جسمانی بافتوں اور اعصابی تقویت کے لیے اہم ہے، انسانی دماغ اور غدودوں کی صحت کا انحصار اس فاسفورس آمیز چکنائی پر ہے۔

تل وٹامن ای کا خزانہ ہیں، یہ وٹامن جسم انسانی میں نسل کشی میں مدد دیتی ہے۔ جلد بوڑھا نہیں ہونے دیتی اور اس کی موجودگی سے جلد پر جھریاں نہیں پڑتیں۔ تلوں میں ایسے کیمیائی مرکبات بھی موجود ہیں، جو جسم انسانی کی شکست و ریخت کو روکتے ہیں اور جسم کے خستہ خلیوں اور بافتوں کی تعمیر میں عجیب کرشمہ دکھاتے ہیں، اس طرح جسم کے اعصاب کو تقویت دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں