تازہ ترین

ایک اور پی ٹی آئی ایم پی اے کو پیسوں کی آفر

وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہراساں کیا جانے لگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی فوزیہ عباس نے کہا کہ میرے جاننے والوں کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: ’ن لیگ کو ووٹ دینے کیلیے لالچ، دھمکیاں دی جارہی ہیں‘

انہوں نے کہا کہ مجھے پیسوں کی پیشکش کی جا رہی تھی جسے ٹھکرا دیا، مختلف نمبرز سے کالز آ رہی تھیں میں ریسیو نہیں کر رہی تھی، کہا جا رہا تھا کہ آپ کی تصدیق کرنی ہے اس لیے رابطہ کریں۔

فوزیہ عباس نے کہا کہ کال ریسیو نہیں کی تو واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیجا گیا، میرے نمبر پر مختلف نمبرز سے 10 سے 15 کالز آئیں، میرا کوئی ارادہ تبدیل نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔

واٹس ایپ پر بھیجے گئے واٹس نوٹ میں فوزیہ عباس سے کہا گیا ’میڈم اشفاق علی سب انسپکٹر اسپیشل برانچ رحیم یار خان بات کر رہا ہوں، میڈم ایم پی ایز کی تصدیق کے لیے آپ سے رابطہ کر رہا ہوں فون اٹھائیں‘۔

Comments

- Advertisement -