تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فرانس کی فضائی حدود میں‌ بوئنگ طیاروں کے داخلے پر پابندی

پیرس: فرانس نے ایتھوپین ائیرلائنز طیارے کے تباہ ہونے کے بعد اپنی فضائی حدود میں بوئنگ 737 طیاروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپین ائیرلائنز کا بوئنگ 737 طیارہ گزشتہ دنوں فرانس کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام ہی مسافر اور پائلٹ جاں بحق ہوئے۔

قبل ازیں چین، سنگاپور، انڈونیشیا نے بھی ایتھوپین طیارے کے حادثے کے بعد اپنے بوئنگ 737 طیارے گراؤنڈ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ ماہ کے دوران دو بوئنگ 737 میکس8 ماڈل کے مسافر طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

یاد رہے کہ ایک روز قبل ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیارہ کریشن ہوا تھا جس کے نتیجے میں 189 مسافر مارے گئے تھے۔

امریکی کمپنی بوئنگ 737 طیارے تیار کرتی ہے، ایتھوپیا کے پاس اب اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کے حکم پر فوری گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

سنگاپور سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہے کہ بوئنگ 737 میکس 8 ماڈل کے مسافر طیاروں کے حوالے سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طیارے کو مستقبل میں استعمال کیا جائے گا یا نہیں، اس بارے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا تاہم ابھی ہم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایتھوپیس طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق طیارے میں اقوام متحدہ کے کارکن بھی تھے جو سفر کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

علاوہ ازیں ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابھی احمد نے سماجی احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’حادثے کا شکار ہونے افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -