تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

احسن خان اور نعیمہ بٹ کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘فراڈ‘ کے سیٹ سے نعیمہ بٹ (طوبیٰ) نے احسن خان (شاہ جی) کے ساتھ شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعیمہ بٹ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور احسن خان دلہا دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں۔

’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ شان کی سوتیلی بہن ’طوبیٰ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، محمود اسلم، ندا ممتاز، اسما عباس، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر شامل ہیں۔

مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تعریف کی جارہی ہے اور ڈرامے کی کہانی کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں احسن خان نعیمہ بٹ کو دھوکا دے رہے ہیں جس کے بعد وہ مائرہ کی طرح ان کی بھی جائیداد لوٹ کر فرار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں کیا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوپائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’فراڈ‘ کی 23ویں قسط ہر ہفتے کی رات 8 بجے دیکھیں۔

ڈرامے کی ہدایت کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے لکھاری زنجبیل عاصم شاہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -