تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مستحق افراد کےلیے مفت روٹی

ریاض : سعودی عرب میں شہریوں نے مستحق اور ضرورت مند افراد کو ‘مفت روٹی’ فراہم کرنے کےلیے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی دل میں لیے لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ مسلمان کو غیر مسلم سبھی میں پایا جاتا ہے لیکن سعودی عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد جتنا فلاحی و سماجی کام کرنے کا جذبہ حکومت کرتے ہے اتنا ہی جذبہ عام افراد بھی رکھتے ہیں۔

عرب معاشرے عموماً ضرورت مند اور مستحق افراد کی کسی نہ کسی طرح مدد کرتے ہی رہتے ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عرب معاشرے میں لوگ فلاحی امور کی انجام دہی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسی جذبہ انسانیت سے لبریز سعودی شہر نجران کے گاوں الحضن کے عوام نے مستحق و ضرورت مند افراد کے لیے مفت روٹی کے عنوان سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ایسے افراد کی روٹی کی بنیادی ضرورت کو پورا کیا جائے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بہترین فلاحی اقدام گاوں کے مخّیر حضرات کی جانب سے مستحق اور ضرورت مند کےلیے اٹھایا گیا ہے۔

گاوں کے مکینوں نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ ‘مخیر افراد کی جانب سے ایسے سپر اسٹورز کو جہاں بیکری بھی قائم ہے ‘مفت روٹی مہم’ کے لیے رقم فراہم کی جاتی ہے۔

اس مہم کے تحت اسٹور انتظامیہ ضرورت مند افراد کو تازہ روٹی مفت فراہم کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹور انتظامیہ اور مہم سے منسلک افراد لوگوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہیں کہ آج مہم کے تحت ‘مفت روٹی’ کس اسٹور پر فراہم کی گئی ہے۔

اہل قریہ کا کہنا تھا کہ ’مفت روٹی کی تقسیم پہلے صرف عیدوں پر کی جاتی تھی کچھ عرصے سے چند افراد نے یہ سلسلہ عام دنوں میں بھی شروع کردیا ہے اور بہتر نتائج سامنے آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد اس فلاحی کام میں حصّہ لے رہے ہیں۔

سعودی شہریوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک انتہائی معمولی کام ہے مگر اسے انجام دے کر قلبی سکون حاصل ہوتا ہے کہ ہم اپنی معمولی رقم سے کسی کے لیے کھانے کا بندوبست کرنے کے قابل ہوئے۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ جب ایک سفید پوش شخص (ضرورت مند) کسی بھی اسٹور سے اپنی ضرورت کے مطابق روٹی لے جاتا ہے، تو اسے کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اس کی عزت نفس بھی محفوظ رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -