تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کیخلاف فیصلہ آگیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ‏‏‏ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران استقبال کے لیے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏‏‏مارا تھا۔

زیرحراست ملزم کی شناخت 28 سالہ ڈیمن ٹیرل کے نام سے ‏ہوئی ہے جو قوم پرست دائیں بازو کے ‏نظریات سے متاثر تھا۔

فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والا شخص کون تھا؟ اہم انکشافات

ملزم نے انتہا پسندوں کے کئی یوٹیوب چینلز سبسکرائب کر رکھے تھے اور ان کی فکر و نظریات ‏‏کے زیراثر تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور نہ وہ ‏پہلے کبھی گرفتارہوا۔

ڈیمن ٹیرل قدیم مارشل آرٹس سکھانے والے کلب سے وابستہ ہے اور روایتی تلوار بازی کا بھی ‏‏شوقین ہے وہ مقامی طور پر مارشل آرٹس کا کلب بھی چلاتا ہے۔

ملزم کو عوامی شخصیت کو تھپڑ مارنے لے الزامات عائد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں آج ‏عدالت نے ملزم کو الزامات ثابت ہونے پر 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

جنوب مشرقی شہر ویلنس کی عدالت نے ملزم کو 14 ماہ کی معطل سزا، کسی بھی سرکاری ادارے ‏کو چلانے اور 5 سال تک ہتھیار رکھنے پر پابندی کا بھی فیصلہ سنایا۔

Comments

- Advertisement -