رمضان اسپیشل : فروٹ چاٹ جس کے بغیر افطاری کا دسترخوان بے رونق -
The news is by your side.

Advertisement

رمضان اسپیشل : فروٹ چاٹ جس کے بغیر افطاری کا دسترخوان بے رونق

فروٹ چاٹ ہر ایک کی دلعزیز اور رمضان میں تو دسترخوان کی زینت ہوتی ہے، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث افطار کا یہ لازمی جز ہے۔

کریمی فروٹ چاٹ

اجزاء

انگور- ایک کپ

آڑو – دو عدد کٹے ہوئے

کیلے – چار عدد

امرود – چار عدد کٹے ہوئے

اُبلے ہوئے چنے – ایک کپ

فروٹ کوکٹیل – ایک کین

آلو – ایک عدد اُبلا اور کُٹا ہوا

کریم – دو پیکٹ ٹھنڈی

نمک – آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ – ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کاسٹر شوگر – چار کھانے کے چمچ

چاٹ مصالحہ – ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب

ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل سیب، کیلے، انگور، امرود، آم، آڑو، فروٹ کوکٹیل ڈالیں، اس میں ابلے ہوئے چنے اور الو مکس کریں، پھر ٹھنڈی کریم ، کاسٹر شوگر، کالی مرچ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔

اب فروٹ چارٹ کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں