پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئرلائن کو فیول کی فراہمی بند کر دی۔
مالی بحران کی شکار پی آئی اے کو واجبات کی عدم فراہمی پر پی ایس او نے پی آئی کو فیول دینے سے انکار کر دیا۔
فیول کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے نے کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
پی ایس او نے ملتان، سکھر، گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی اےکو فیول فراہمی کی ہے جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کی پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں گی۔
پی آئی اے نے ملتان سے کراچی، ملتان سے اسلام آباد، گلگت سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے سکھر کی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔