ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شانگلہ میں ایک ساتھ 8 بچوں کے جنازے ، ہر آنکھ اشکبار

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ : صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے 8 بچوں کے ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ریت کے ٹیلے میں دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔۔ جنازے میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ آٹھ جنازے اٹھے تو فضا میں سوگواری چھا گئی۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں ریت کا ٹیلہ گرنے سے آٹھ بچوں کی اموات کے بعد ایک ساتھ جنازے اٹھے تو قیامت ٹوٹ پڑی، ہر آنکھ اشکبار تھی ، آٹھ جنازے اٹھے تو مارتونگ کی فضا میں سوگواری چھا گئی۔

- Advertisement -

جاں بحق ہونے والے بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی، جنازے میں علاقہ مکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ رات شانگلہ کی تحصیل مارتونگ خاص میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک ریت کا ٹیلہ ان پرآگرا تھا، جس میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بچوں کی عمرتیرہ سےچودہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ دو گھروں سے چار بھائی بھی شامل ہیں، ریسکیو ون ون ٹو کے مطابق سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے جبکہ مقامی افراد کے مطابق مزید کوئی بھی بچہ لاپتا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں