تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لیجنڈری اداکارہ بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی : ماضی کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان شاہد کی والدہ اور فلم، ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کی مشہور اداکارہ بیگم خورشید شاہد کافی عرصے سے علیل تھیں جنہوں نے آج صبح 95 برس کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ڈیفنیس فیز 2 میں واقع مسجد میں ادا کی گئی جب کہ تدفین فیز 7 کے قبرستان میں ہوئی۔

اداکارہ بیگم خورشید شاہد نے 9 برس کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور گلوکارہ اور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں لاہور کے تھیٹر پر بھی کام کیا۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی مرتبہ مزاحیہ ڈرامے ‘رس ملائی’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے یادگار ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی، وادی پرخار، چابی اور چابیاں، زیر زبر پیش، انکل عرفی، کرن کہانی، پرچھائیاں اور دھند شامل ہیں۔

بیگم خورشید شاہد نے آخری بار فلم خاموش پانی میں اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔

بیگم خورشید شاہد آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی تھیں جنہیں 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -