تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پی آئی اےاحتجاج میں جاں بحق دوملازمین کی نمازِ جنازہ آج اداکی جائے گی

کراچی:پی آئی اے کے احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دوملازمین کی نمازجنازہ آج ادا کی جارہی ہے جبکہ فیصل آباد میں ملازمین کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کےخلاف کراچی میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق سلیم اکبرکی نماز جنازہ آج بعد نمازعصر اداکی جائے گی۔

فائرنگ سے جاں بحق ایچ آراسسٹنٹ زبیرکی نمازجنازہ بھی آج کراچی میں ہی ادا کی جارہی ہے۔

فیصل آباد میں پی آئی اے ملازمین نے گزشتہ روزجاں بحق ملازمین کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی۔

پی آئی اے ملازم عنایت رضوی کی نمازہ جنازہ کل نارتھ ناظم آباد میں مسجدوامام بارگاہ باب العلم میں ہوئی جبکہ تدفین وادی حسین میں کی گئی۔

دوسری جانب پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورپی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن بھی شدید مشکلات کاشکار ہے، ذرائع کے مطابق اب تک 16 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -