تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مالی سال کے اختتام پر، ٹیکس کی ہدف سے زیادہ وصولی، ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھی

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے تاریخ میں پہلی بار گراس ریونیو کی مد میں چار کھرب ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر ترجمان نے مالی سال کے اہداف کی حصولی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہ جون کے محصولات کا بجٹ 398 ارب مختص کیا گیا تھا مگر دن تین بجے تک 411 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق نظر ثانی 3907 ارب کے مقابلے میں جمع ریونیو3957ارب سےزائدہے، جمع شدہ ٹیکسوں کی رقم ہدف سے 50 ارب زیادہ ہے۔

ایف بی آر ترجمان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی مشکلات میں رہتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پہلی بار گراس ریونیو کی مد میں چار کھرب کا ہدف حاصل کیا، ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔

ترجمان کے مطابق کرونا کی وجہ سے ایف بی آر کے تیس سے زائد ملازمین انتقال کرچکے ہیں،خطرات کے باوجود ایف بی آر ملازمین تن دہی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مالی سال کے اختتام پر ڈالر کی صورت حال کیا رہی؟

دوسری جانب اوپن مارکیٹ نے مالی سال20-2019 ڈالر ریٹ کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ مالی سال کے اختتام پرڈالرکی قیمت168.05 روپے تک رہی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 20-2019میں ڈالر7.99روپےمہنگا ہوا ، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالرکی بلندترین قیمت 168.18روپے جبکہ کم ترین سطح 154 روپے 16 پیسے رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -