جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

’’یہ ’غدر 2‘ نہیں بلکہ ’گٹر 2‘ ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال راشد خان نے اسٹارز سنی دیول اور امیشا پٹیل کی نئی ریلیز ہونے والی ’غدر 2‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’غدر 2‘ کو کل سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا اور اس نے پہلے دن تقریباً 40 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی۔

بالی وڈ اسٹارز اور فلموں پر تنقید کیلیے مشہور کمال آر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’غدر 2‘ کا ریویو کیا جس پر سنی دیول اور امیشا پٹیل کے مداح نالاں ہیں۔

- Advertisement -

کمال آر خان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’غدر 2، معذرت گٹر 2 شاندار فلم ہے اور انیل شرما کی ہدایتکاری تو اتنی لاجواب ہے کہ ان کے ساتھ ان کے بیٹے اور سنی دیول کے علاوہ کوئی کام کرنا نہیں چاہے گا۔‘

’فلم میں اتکرش شرما کو 2 منٹ سے زیادہ کا رول نہیں دیا گیا۔ غدر 2 فلم کے نام پر ایک مذاق ہے۔ جو بھی اس فلم کو دیکھے گا اسے ہدایتکاری دیکھ کر جھٹکا لگے گا۔‘

انہوں نے طنزیہ کہا کہ فلم میں ایکٹنگ اور اس کا معیار انتہائی لاجواب ہے، اس وقت اس سے 10 گنا زیادہ اچھا معیار بھوجپوری فلموں کا ہے۔

فلمی ناقد نے کہا کہ غدر 2 کے اچھا بزنس کرنے کے پیچھے دھوکے کا کمال ہے، میں اس غریب، فقیر اور گٹر فلم کیلیے 40 منٹ سے کم کا ریویو ویڈیو نہیں بنا سکتا۔ ’مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی ہے کہ اس کے ریویو میں کیا بتاؤں۔‘

فلم ’غدر 2‘ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں