اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے ساتھی میٹ گیٹز اٹارنی جنرل کے عہدے کی نامزدگی سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹ گیٹز نے کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کررہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ میٹ گیٹز کو اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ میٹ پر جنسی بدسلوکی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں،جنہیں وہ مسترد کرچکے ہیں، گیٹزکی دستبرداری کے بعد ٹرمپ نے پیم بونڈی کو اٹارنی جنرل کیلئے نامزد کردیا۔

پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں، ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کر دیا ہے کہ اب امریکی تاریخ میں غیر قانونی تارکین وطن کی سب سے بڑی بے دخلی ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا وقت آ گیا ہے، غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

انھوں نے پیر کو تصدیق کی کہ وہ ایک قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنے اور غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے فوجی اثاثے استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر یورپی یونین کا رد عمل

ٹرمپ نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری بھی کر لی ہے، نو منتخب صدر نے انتخابی مہم کے دوران بار بار کہا تھا کہ وہ تمام غیر قانونی امیگرینٹس کو ڈیپورٹ کر دیں گے، اور سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرنٹس کو نکالا جائے گا جو کسی جرم میں ملوث ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں