تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سردیوں‌ کی سوغات گاجر کا حلوا اور بھنی ہوئی شکرقندی

سردیوں میں ہمارا جسم غذا اور خوراک کے حوالے سے ضروری تبدیلیوں کا تقاضا کرتا ہے، جسے ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ جس طرح ہم موسم کے اعتبار سے لباس اور رہن سہن میں تبدیلی لاتے ہیں بالکل اسی طرح اپنی غذا پر بھی توجہ دیں تو نہ صرف تن درست و توانا رہیں گے بلکہ متعدد موسمی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ہر موسم کے پھل اور سبزیاں نعمت اور خدا کا تحفہ ہیں جنھیں اپنی خوراک میں شامل رکھنا فائدہ مند ہوتا ہے۔ تاہم لگا بندھا طرزِ زندگی موسم کے اعتبار سے سبزیوں کا انتخاب اور کھانے تیار کرنے پر کم ہی مائل کرتا ہے۔ ہم یہاں ان چند سبزیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو سردیوں کی سوغات ہیں۔

گاجر، شکر قندی، شلجم، اروی وغیرہ ہماری روز مرہ خوراک میں شامل ہیں اور جاڑوں میں ان کی پیداوار میں اضافہ ہو جاتا ہے، مگر ان میں شلجم سردیوں کی وہ سوغات ہے جس کے کئی طبی فوائد بتائے جاتے ہیں۔
ماہرینِ نباتات کے مطابق شلجم میں کیلشیم اور پوٹاشیم کے اجزا پائے جاتے ہیں۔ سردیوں میں دلی کا خاص پکوان شب دیگ بڑے شوق سے تیار کیا جاتا ہے۔ شلجم کا کریمی سوپ، ہلکے مسالے سے بنا بھرتا اور مرغ کے ساتھ پاستہ بھی مزے دار ہوتا ہے۔

شکر قندی اس موسم میں بہت مزہ دیتی ہے۔ یہ بچوں بڑوں سبھی کو پسند ہے۔ توے پر بھونی ہوئی شکر قندی کے قتلے اور اس پر چاٹ کا الگ ہی مزہ ہے۔ اسی طرح شکر قندی، مولی اور گاجر کی چاٹ بھی بنائی جاتی ہے جو سرد موسم کی سوغات ہیں۔

اب بات کرتے ہیں گاجر کی جس کا حلوا سردیوں میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ گاجر کچی بھی کھائی جاتی ہے، مگر اس کا حلوا سب کا من بھاتا کھاجا ہے۔ گاجر کے حلوے پر بادام پستوں کا ڈھیر سبھی پسند کرتے ہیں۔ عام طور پر گھروں میں گجریلا یعنی گاجر کی کھیر بھی بنائی جاتی ہے جو سردیوں کا خاص پکوان ہے۔

Comments

- Advertisement -